فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ،(کل)باقاعدہ رابطے ہونگے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:37

فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ،(کل)باقاعدہ رابطے ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے ،(کل)جمعہ کو باقاعدہ رابطے ہونگے ۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں اس کمیٹی کو تشکیل دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے قیام کے بعد وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کام شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو بھی پیغام پہنچا دیا گیا ہے اور جمعے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مزید تیزی آئیگی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک پرامید ہیں کہ دو سے چار دن میں مذاکرات میں پیش رفت ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں