اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کر لی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:12

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف  نیب کی مزید دستاویزات جمع کرانے  کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی قومی احتساب بیورو ( نیب )کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اضافی دستاویزات مرکزی اپیل کی ساتھ منسلک کرنے کا حکم سنا یا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز سے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں