جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ، مریم اورنگزیب

مریم نواز کو ذاتی معالج سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی، اگر انہیں نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، ترجمان (ن) لیگ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:42

جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ، ان کو ذاتی معالج سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی، اگر مریم نواز کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیل میں مریم نوازشریف سے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں مریم نوازشریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی ان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جواب دیا جائے کہ مریم نوازشریف سے جیل میں ڈاکٹروں نے ملاقات کیوں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق معلوم ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا تو عمران صاحب ذمہ دارہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر والد اور بہادر بیٹی کو ذہنی اذیت دینے کا ہر حربہ ناکام ہوا ہے، انشاء اللہ دونوں سرخرو ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں