اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کاروائی

95 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام ،چینی شہری سے 60ہزار امریکی ڈالر اور 34 سو چائنیز کرنسی برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:43

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کاروائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کاروائی،95 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور چینی شہری زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزار امریکی ڈالر اور 34 سو چائنیز کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے ۔مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا د*اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں