وزیر اعظم کی زیر صدارت سمگلنگ کی ر وک تھام کیلئے اجلاس ،کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ پر کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

اعدادو شماور اور ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا،ایران اور افغانستان کیساتھ سرحدی چوکیوں کو مربوط نظام سے منسلک کیا جائیگا،مغربی سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں کو جدید نظام سے منسلک کیا جائیگا ، معاون خصوصی سمگلنگ سے قومی خزانے کو ہرسال اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،سرحدی علاقوں میں غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد کو متبادل روزگار فراہم کیا جائیگا،سرحدی علاقوں میں فوری طور پر اقتصادی زونز فعال کیے جائینگے،اقتصادی زونز کو ٹیکس فری قرار دیکر صنعتکاروں کو مراعات دی جائیں گی، سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے،سرحدی علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بھی فراہم کی جائیگی،سرحدی علاقوں میں افواج کیساتھ ملکر سمگلنگ کیخلاف جامع حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مسلح جتھے بنانا خلاف قانون ہے،جہاں تشدد اور نفرت پر مبنی بیانیہ ملوث ہوگا تو قانون حرکت میں آئیگا،پاکستان کو اس وقت امن و سیاسی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،کسی کو بھی ملکی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،میڈیا کسی زیرو کو ہیرو بناکر پیش کرنے سے گریز کرے، فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:31

وزیر اعظم کی زیر صدارت سمگلنگ کی ر وک تھام کیلئے اجلاس ،کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ پر کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ پر کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اعدادو شماور اور ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا،ایران اور افغانستان کیساتھ سرحدی چوکیوں کو مربوط نظام سے منسلک کیا جائیگا،مغربی سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں کو جدید نظام سے منسلک کیا جائیگا جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سمگلنگ سے قومی خزانے کو ہرسال اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،سرحدی علاقوں میں غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد کو متبادل روزگار فراہم کیا جائیگا،سرحدی علاقوں میں فوری طور پر اقتصادی زونز فعال کیے جائینگے،اقتصادی زونز کو ٹیکس فری قرار دیکر صنعتکاروں کو مراعات دی جائیں گی، سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے،سرحدی علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بھی فراہم کی جائیگی،سرحدی علاقوں میں افواج کیساتھ ملکر سمگلنگ کیخلاف جامع حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مسلح جتھے بنانا خلاف قانون ہے،جہاں تشدد اور نفرت پر مبنی بیانیہ ملوث ہوگا تو قانون حرکت میں آئیگا،پاکستان کو اس وقت امن و سیاسی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،کسی کو بھی ملکی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،میڈیا کسی زیرو کو ہیرو بناکر پیش کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر داخلہ نے اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کے لئے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی صدارت میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہواجس میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں سرحدی چوکیوں کو بہتر بنایا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ سرحدی چوکیوں پر پہلے مختلف اداروں کے اہلکار تعینات تھے،اب ان مختلف اداروں کے حوالے سے مربوط نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اجلاس میں کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ پر کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا،اعدادو شماور اور ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ایران اور افغانستان کیساتھ سرحدی چوکیوں کو مربوط نظام سے منسلک کیا جائیگا،مغربی سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں کو جدید نظام سے منسلک کیا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سمگلنگ سے قومی خزانے کو ہرسال اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،سمگلنگ سے ملکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،سرحدی علاقوں میں غیر قانونی تجارت میں ملوث افراد کو متبادل روزگار فراہم کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں فوری طور پر اقتصادی زونز فعال کیے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی زونز کو ٹیکس فری قرار دیکر صنعتکاروں کو مراعات دی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے،سرحدی علاقوں میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بھی فراہم کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں افواج کیساتھ ملکر سمگلنگ کیخلاف جامع حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مسلح جتھے بنانا خلاف قانون ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں تشدد اور نفرت پر مبنی بیانیہ ملوث ہوگا تو قانون حرکت میں آئیگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت امن و سیاسی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ کسی کو بھی ملکی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،میڈیا کسی زیرو کو ہیرو بناکر پیش کرنے سے گریز کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں