حکومت نے واشنگٹن ٹوکیو بیجنگ اور لندن کے پاکستانی سفارتخانوں میں اکنامک منسٹرز کی تعیناتی کیلئے 30 اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت نے واشنگٹن ٹوکیو بیجنگ اور لندن کے پاکستانی سفارتخانوں میں اکنامک منسٹرز کی تعیناتی کیلئے 30 اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے تین سالہ تعیناتی کی مدت کیلئے درخواستیں طلب کرنے کیلئے سرکلر جاری کر دیا ،افسران سے سی وی بایوڈیٹا گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی رپورٹ اور اس بات کا ثبوت کہ انکے خلاف ڈسپلن پر کوئی محکمانہ تحقیقات جاری نہیں ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق افسران کے چناؤ کیلئے آئی بی اے یا لمز کی طرف سے تحریری امتحان لیا جائے گا ۔دستاویز کے مطابق عہدہ کیلئے افسران کی زیادہ سے زیادہ عمر 55 سال رکھی گئی ہے ۔ دستاویز کے مطابق افسران کیلئے عالمی مالیاتی اداروں عالمی مالیاتی فنڈ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے آئی ایم ایف کے پروگرامز یو ایس ایڈ کی پاکستان کو امداد امریکہ کی کیپٹل مارکیٹ امریکہ کی دنیا کے ساتھ تجارتی پالیسی اور پاکستان امریکہ تعلقات جیسے امور پر عبور قابلیت کے بنیادی جز قرار دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں