حکومت نے معیشت کو بٹھایا نہیں، ری اسٹرکچر کیا ہے، مشیر تجارت

گاڑیوں کے کارخانے کیوں بند ہوئے مجھے پتا ہے، جس کی وجہ ڈی ویلیوایشن، مانیٹری پالیسی، مہنگائی ہے، ایک سال کے بعد لوگ کہیں گے ہاں ، حکومت کی پالیسی بالکل ٹھیک تھی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:02

حکومت نے معیشت کو بٹھایا نہیں، ری اسٹرکچر کیا ہے، مشیر تجارت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو بٹھایا نہیں ، ری سٹرکچر کیا ہے، گاڑیوں کے کارخانے کیوں بند ہوئے مجھے پتا ہے، جس کی وجہ ڈی ویلیوایشن، مانیٹری پالیسی، مہنگائی ہے، ایک سال کے بعد لوگ کہیں گے ہاں ، حکومت کی پالیسی بالکل ٹھیک تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوگیا ہے، روپیہ 160 سے اب واپس 155 تک آگیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت معیشت کو بٹھایا نہیں ، بلکہ حکومت معیشت کو ری سٹرکچر کررہی ہے۔ معیشت کی سمت درست ہے ، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ گوشت بھی برآمد کریں گے۔بزنس مین کہتے ہیں کہ ڈی ویلیوایشن بالکل ٹھیک جارہی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ علی حبیب میرے اسسٹنٹ ہیں، ان کی ذمہ داری افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے کارخانے کیوں بند ہوئے مجھے پتا ہے۔

ایک ڈی ویلیوایشن، مانیٹری پالیسی، مہنگائی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ پالیسی سمیت سارے معیشت دان کہتے ہیں اس کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ ایک سال کے بعد لوگ کہیں گے ہاں ، حکومت کی پالیسی بالکل ٹھیک تھی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کل کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا ہم نے ساری جماعتوں سے بات کرنی ہے۔

ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف سے بات کریں گے۔ان سے کہیں گے اپنا ایجنڈا بتائیں ۔کشمیر ایشو، معاشی اور دوسرے حالات میں بات چیت ہونی چاہیے۔کیونکہ دنیا میں کچھ ایسی قوتیں ہیں جن میں ہمارے ہمسایہ دشمن بھی ہے، وہ چاہتے ہیں پاکستان میں حالات خراب ہوجائیں۔لیکن ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ دھرنے والوں کا کوئی ملک دشمن ایجنڈا ہے، یہ سارے پاکستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوردوسری جاعتوں کو پیغام بھیجا ہے، اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں،کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہم سیاسی لوگ ہیں جب بات کرتے ہیں توتیزی ہوتی ہے لیکن مذاکرات سے معاملات حل بھی کرلیتے ہیں۔ پراعتماد ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں