چیئرمین ایف بی آر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔ اردو ویب سائٹ کا اجراء ٹیکس گزاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا۔ ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر نے چئیرمین ایف بی آرکو اردو ویب سائٹ کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ادارے کے سینئر افسران ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد، ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل ممبر کسٹمز آپریشنزجواد اویس آغا اور سپیشل اسسٹنٹ چیئرمین ایف بی آر زبیر بلال بھی موجود تھے۔ اردو ویب ساٰئٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایف بی آر معلومات سے متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

اردو ویب سائٹ پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز سے متعلقہ دیگر معلومات کا ذخیرہ موجود ہے۔

اردو ویب سائٹ کے اجراء سے ٹیکس گزار نہ صرف اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں بلکہ اپنے سوالات کے جوابات بھی قومی زبان میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکولرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے فیٹ ونگ کے افسران و سٹاف کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی جن کی محنت سے کم ترین عرصہ میں اردو ویب سائیٹ کا افتتاح ممکن ہو پایا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا جس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت سہولیات میسر آئے گی۔ اردو ویب سائٹ کا بٹن fbr.gov.pk پرموجود ہے جس سے اردو ویب سایئٹ کھولی جا سکتی ہے۔ urdu.fbr.gov.pk پر لاگ ان ہونے سے براہ راست بھی اردو ویب سائٹ پر جایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں