وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے اٹلی کے چیئرمین برائے انڈسٹریز‘ ایروسپیس ‘ڈیفنس اور سکیورٹی گوڈیوکروسٹیو کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعلقات اورتعاون کے امور زیر غور آئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اٹلی کے چیئرمین برائے انڈسٹریز‘ ایروسپیس ‘ڈیفنس اور سکیورٹی گوڈیوکروسٹیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ تعلقات اورتعاون کے امور زیر غور آئے ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاکستان اور اٹلی کے مابین دفاعی صنعت میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اٹلی کے دفاع کے شعبے میں مواقعوں کو سراہتے ہوئے دفاعی ترقی کے پروگرام میں اٹلی کی دفاعی فرمز کی شمولیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاکستان اور اٹلی کے مابین دفاعی تعاون کے فروغ کے لئے دفاعی نظام پرپاک اٹلی جوائنٹ کمیٹی کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ توانائی‘ دفاعی پیداوار اور تجارت کے کے شعبے میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جنھیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں