بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا،پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، فردوس عاشق اعوان

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا،لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،معاون خصوصی کا بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:13

بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا،پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا،پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے،۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ گزشتہ روز کا ضمنی انتخاب اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا۔ انہوںنے کہاکہ دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہو گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں