بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

کاروانِ جمہوریت پر دہشتگرد حملہ عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش تھی،2007ع میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت نکلنے والا کارواں آج بھی رواں دواں ہے،ہم سانحہ کارساز کے شہداء اور ان کی قیادت کرنے والی شہید بی بی کی جدوجہد کی وارث و امین ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی کا بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:13

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروانِ جمہوریت پر دہشتگرد حملہ عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش تھی،2007ع میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت نکلنے والا کارواں آج بھی رواں دواں ہے،ہم سانحہ کارساز کے شہداء اور ان کی قیادت کرنے والی شہید بی بی کی جدوجہد کی وارث و امین ہے ۔

جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز میں زخمی ہونے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تاریخی کاروانِ جمہوریت کی قیادت کرنے پر سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاروانِ جمہوریت پر دہشتگرد حملہ عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش تھی۔انہوںنے کہاکہ 2007ع میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زیرِ قیادت نکلنے والا کارواں آج بھی رواں دواں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم سانحہ کارساز کے شہداء اور ان کی قیادت کرنے والی شہید بی بی کی جدوجہد کی وارث و امین ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر مقتل گاہ سے گذرنے کے بعد علمِ جدوجہد بلند رکھنے کی رِیت نبھانے کا حق بخوبی ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں