ملتان ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر کی گمشدگی ،

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:13

ملتان ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر کی گمشدگی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملتان ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر کی اسلام آباد سے گمشدگی کیس میں ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایک ماہ میں اسلام آباد پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں