احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست منظور کرلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:17

احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم اورنگزیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مریم اورنگزیب کو بدھ کو شاہد خاقان عباسی سے ملنے کی اجازت دیدی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں