سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:18

سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس امین الدین خان 21 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں ایک خصوصی تقریب میں ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، سینئروکلاء اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں