عمران صاحب سیاسی مخالفین کو جیل میں بند ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ’’بڑی سوچ‘‘ کی ’’اعلی مثال‘‘ قائم کر رہے ہیں مریم اورنگزیب

عمران صاحب کس قانون کے تحت آپ نے انڈر ٹرائیل لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا بیان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

عمران صاحب سیاسی مخالفین کو جیل میں بند ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ’’بڑی سوچ‘‘ کی ’’اعلی مثال‘‘ قائم کر رہے ہیں مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کرکے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ’’بڑی سوچ‘‘ کی ’’اعلی مثال‘‘ قائم کر رہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کس قانون کے تحت آپ نے انڈر ٹرائیل لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے کے غصے میں آپ نے اٴْن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ مخالفین کو گالی دینا ، تضحیک کرنا اور عزتوں سے کھیلنا ہے ، لیکن یاد رکھیں عزت دینا اور لینا صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاسی اسیران دہشت گرد، کلبھوشن، ابھینندن ہیں کہ انہیں عادی مجرموں، قاتلوں کے قید خانوں میں رکھا گیا ہی ۔

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے حواری چوروں، ڈاکووں، جھوٹوں، منی لانڈررز اور غنڈوں کا احتساب کب، کہاں اور کون کرے گا ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آٹا، چینی ، سبزی، گوشت، روٹی ، دودھ اور دالیں سستی نہیں ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے بے روزگاری ، غربت میں کمی اور ترقی کی شرح بڑھ نہیں جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے ایک سال میں تاریخی11000 ارب سے زائدکا قرض چھٴْپ نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے آپ کی نالائقی اور نالائقی چھٴْپ نہیں سکتی ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے پشاور میٹرو مکمل نہیں ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کو اغوا کر کے ، سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں مل سکتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ نواز شریف اور شہباز شریف سے سیاسی انتقام سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ مریم نواز کو بچوں سے نہ ملنے دینے سے شروع ہوکرڈاکٹر سے ملاقات پر پابندی پر ختم ہوجاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ نواز شریف کا جیل میں اے سی، کھانا اور ٹی وی بند کرنے سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ رانا ثنااللہ پر 21 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنا کر اور اٴْن کو سزائے موت کی چکی میں رکھنے سے شروع اور ختم ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ حمزہ شہباز کا کھانا بند کرنے سے شروع اور اسی پر ختم ہوجاتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ’’بڑی سوچ‘‘ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، مفتاع اسمائیل اور کامران مائیکل کو جیلوں میں ڈالنے سے شروع اور ختم ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے جتنے سیاسی مخالفین کو بند کیا ہے، آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں