اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جبکہ عدالت عالیہ اس سے قبل دھرنے کے خلاف دائر دو درخواستیں ہدایات کے ساتھ نمٹاچکی ہے۔ جمعہ کو مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری آصف محمود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔دو روز قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے کے لیے دائر دو درخواستیں نمٹادی تھیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے احتجاج کے حوالے سے فیصلہ انتظامیہ نے کرنا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں