سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کے مجرم شرافت علی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی خارج کر دی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:04

سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کے مجرم شرافت علی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کے مجرم شرافت علی کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی خارج کر دی ۔جمعہ کو چیف جسٹس نے دور ان سماعت ریمارکس دیئے کہ مجرم شرافت علی موقع سے پکڑا گیا،مجرم سے آلی قتل بھی بر آمد ہوا۔جسٹس طار ق مسعود نے کہاکہ مجرم سے اس سے قبل کسی مقدمہ میں مفرور بھی تھا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ انگریز کے دور یونیفارم میں کسی کو تھپڑ مارنے پر پورا گاوں مسمار کر دیا جاتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس اہلکار کو وردی میں قتل کرنا ریاست کے خلاف جرم ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ مجرم کے خلاف 5 پولیس اہلکاروں نے گوائیاں دی،استغاثہ نے اپنا مقدمہ موثر انداز میں ثابت کیا۔یاد رہے کہ مجرم شرافت نے 2003 لاہور میں پولیس کیسٹیبل کو قتل کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں