الیکشن کمیشن کی پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی وزیر کے بیان کی مذمت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:07

الیکشن کمیشن کی پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی وزیر کے بیان کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی وزیر کے بیان کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اس بیان کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن آئین اور ملکی قوانین کے تحت مکمل غیر جانبداری سے انتخابات کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ ایک عجیب روایت بن گئی ہے کہ جو الیکشن ہارتا ہے وہ الزام الیکشن کمیشن پر لگا دیتا ہے جو کہ بہت ہی نامناسب رجحان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں