کنگز کالج لندن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈگری سے نوازا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:22

کنگز کالج لندن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈگری سے نوازا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) کنگز کالج لندن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ کنگز کالج میں زیر تعلیم رہی ہیں اور وہاں سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کی ہے۔گزشتہ روز لندن میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اعزازی ڈاگری دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب تاریخی یونیورسٹی چیپل میں منعقد ہوئی جس میں منتخب ریسرچ سکالرز اور کالج کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو پر وقار ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ کی معروف یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر ثانیہ کو اعزای ڈگری پبلک ہیلتھ،سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ میں انکی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں