مولانا اپنے لوگوں کو ٹف ٹائم دینے والے ہیں ، اسد عمر

مارچ مولاناکا جمہوری حق ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنا حق استعمال کر یں، گفتگو

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:30

مولانا اپنے لوگوں کو ٹف ٹائم دینے والے ہیں ، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے مو لانا فضل الر حمن اپنے لوگو ں کو بہت ٹف ٹائم دینے وا لے ہیں، یہ مارچ ان کا جمہوری حق ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنا حق استعمال کر یں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سرکاری سکول میں کشمیر بلاک کے افتتاح کے موقع پر اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو کر رہے ہیں وہ کچھ اور کر رہے ہیں، نہیں پتہ کون سے الیکشن کمیشن نے ان کی شنوائی نہیں کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں