شہباز شریف کا 6 ماہ میں معیشت بہتر کرنے کا دعویٰ ویسا ہی ہے جیسے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا بیان تھا، شہباز شریف، مولانا و ہمنوا کو عوام اور ان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:04

شہباز شریف کا 6 ماہ میں معیشت بہتر کرنے کا دعویٰ ویسا ہی ہے جیسے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا بیان تھا، شہباز شریف، مولانا و ہمنوا کو عوام اور ان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا 6 ماہ میں معیشت بہتر کرنے کا دعویٰ ویسا ہی ہے جیسے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا بیان تھا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خود اقتدار میں ہوں تو جمہوریت اپنی مدت پوری کرے، عوام اگر عمران خان کو منتخب کریں تواصول بدل جاتے ہیں شہباز شریف، مولانا و ہمنوا کو عوام اور ان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ جام کر کے قوم پر قرضوں کا بوجھ لادنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں