بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،

ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:46

بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔ پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں