پاکستانی و انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈرIV اختتام پذیر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 12:22

پاکستانی و انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈرIV اختتام پذیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈر۔IV اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مشق کا مقصد سپیشل آپریشن فورسز کے درمیان روابط ، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے لیے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزبھی کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق مشق سی تھنڈر۔ VI پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔ مشق کے دوران حاصل کیے گئے پیشہ ورانہ تجربات دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کومزید فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں