بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق اعوان

ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ،آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے، معاون خصوصی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:18

بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں،ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ،آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاو ن خصوصی نے کہاکہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔

فردوس عاشق اعوانن ے کہاکہ ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ۔انہوںنے کہاکہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں