حفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ،

مختلف امور پر غور مشیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے جڑواں خساروں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:18

حفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے جنوبی ایشیائی ممالک کے نائب صدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور سے بھی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ مشیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے جڑواں خساروں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ مشیر خزانہ نے معاشی استحکام کیلئے جڑواں خساروں کو کم کرنے اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔ اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے جی 24 ممالک کے وزراء کے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں