پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان میں شامل تمام ہداف کو مکمل کرنے میں سنجیدہ ہے، حماد اظہر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:27

پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان میں شامل تمام ہداف کو مکمل کرنے میں سنجیدہ ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان میں شامل تمام شرایط کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے اور 2020ء میں گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں تمام انتظامی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں کی پہلے سے مربوط کوششیں جاری ہیں۔

۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ایک برس کے دوران اور بالخصوص گزشتہ چار ماہ میں کی جانے والی کوششوں کوپیش رفت قرار دیا ہے ، تاہم مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو اس مشکل صورت حال سے نکالنے کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں درکار ہوتی ہیں اور ہم اس حوالے سے پرامید ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 13اکتوبر سے 18اکتوبر تک پیرس منعقد ہوا اور پاکستانی وفد کی قیادت حماد اظہر کر رہے تھے ۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان اور اے پی جی کی طرف سے پیشرفت پرمبنی باہمی جائزہ رپورٹ پر غور کیا گیا ۔ پاکستانی وفد نے ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد کیلئے اپنے پختہ سیاسی عزم کا اعادہ کیا ۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پراسٹیسٹس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی جی باہمی جائزہ رپورٹ کیلئے 12ماہ کے عمومی جائزہ کی مدت کی اجازت دی گئی ۔

وفد نے مختلف وفود کے ساتھ عیلحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس دوران انہوں نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے فریم کو مستحکم بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں