وزیر اعظم عمران خان کا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، برآمدات و ترسیلات زر میں اضافے اور حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی پر اپنی ٹیم کو خراج تحسین

براہ راست سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اور غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں ایک سال کے دوران 194 فیصد کا اضافہ ہوا ، وزیراعظم کا ٹویٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:52

وزیر اعظم عمران خان کا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، برآمدات و ترسیلات زر میں اضافے اور حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی پر اپنی ٹیم کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ، برآمدات اور ترسیلات زر میں قابل قدر اضافے کے علاوہ حسابات جاریہ کے خسارے میں تیزی سے کمی کو ظاہر کرتے ہوئے اشاریوں کے ساتھ ایک سال کے دوران قومی معیشت کا رخ موڑنے پر اپنی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کچھ ڈیٹا گراف کا بھی تبادلہ کیا ہے۔


یہ ڈیٹا گراف اشارہ دیتا ہے کے براہ راست سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اور غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں ایک سال کے دوران 194فیصد اضافہ ہوا ہے ،حسابات جاریہ کا خسارہ ستمبر میں 41 ماہ کی کم ترین سطح پر رہا جو 1.27 ارب ڈالر سے کم ہوکر259 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک سال کے دوران ملکی برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 18.6فیصد کمی واقع ہوئی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا توپاکستان کا حسابات جاریہ اور مالیاتی خسارہ بلندر ترین سطح پر تھا ۔ 2018ء میں پاکستان کا حسابات جاریہ اور مالیاتی خسارہ دونوں بالترتیب 18.25ارب ڈالر ( 2.26 ٹریلین روپی) کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر تھا۔ اسی طرح تارکین وطن نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مزید ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جس سے رواں سال ستمبر کے دوران ترسیلات زر کے اشاریی17.6فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں