مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی

آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کی جا سکتی ہے، ذرائع

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرسرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات پر فوج تعینات کرنے پر غوربھی کیا جارہا ہے جبکہ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمارچ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے سات رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی تھی، کمیٹی مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں