پاکستان کا ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، حماد اظہر

پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائیگا، وفاقی وزیر اقتصادی امور

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حماد اظہرنے کہاکہ پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ ایک سال خصوصا آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا۔حماد اظہر نے کہاکہ تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں