وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا

وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:14

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی ،وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا ،کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ کیا جائے گا ،کابینہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ،اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوگی ،اجلاس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ،کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی،قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی،سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ کی منظوری دی جائے گی،بورڈ آف ٹرسٹ فار والنٹریرلی آرگنائزیشن کے اعزازی ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی،انٹرسٹیٹ گیس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ریسٹرکچرنگ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کی تقرری بھی وفاقی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرپرسن کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ ارسا کے ممبر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں