پاکستان میں بالخصوص نئی نسل کے مابین قومی ثقافتی ورثے اور زبان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:16

پاکستان میں بالخصوص نئی نسل کے مابین قومی ثقافتی ورثے اور زبان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص نئی نسل کے مابین قومی ثقافتی ورثے اور زبان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ’’امجد اسلام امجد کیساتھ ایک شام‘‘تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے محمد نفیس زکریا نے امجد اسلام امجد ،انور مسعود،توقیر ناصر اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین قدیم ترین ثقافتی ورثے اور اقدار سے مالا مال ہے اور اسے مزید فروغ دینے ضرورت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر امجد اسلام امجد کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔تقریب کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب سے معروف شعراء امجد اسلام اسلام امجد،انور مسعود،سابق ڈائریکٹر جنرک پی این سی اے اور معروف ٹی وی آرٹسٹ توقیر ناصر،عقیل دانش نے بھی خطاب کیا۔ہائیکمشنر نے اس موقع پر یقین دہانی کرا دی کہ پاکستان ہائی کمیشن مسقتبل میں قومی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گا۔

محمد نفیس زکریا نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مقیم کشیریوں کے مصائب، انکے مشکلات اور بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں عوام کیلئے بین الاقوامی حمایت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی کثیر تعداد کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں