آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے یا نہ ہونے دینے کافیصلہ تب کیا جائے گا جب یہ مارچ یہاں تک پہنچ سکے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جنہوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی انہیں انتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ملک میں پارلیمنٹ فعال اور اپنا کردار ادا کر رہی ہے ،قانون کی حکمرانی ہے قومی ادارے آئین کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ظ* انتشار اور مذہب کی آڑ میں ذاتی مقاصد کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ھ* ’’آج بھی بھٹو زندہ ہے‘‘ کے نعرے کو عوام نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں دفن کر دیا ہے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے عوام کو مختلف اقدامات کے ذریعے ان اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مہنگائی سے بچائو کی تمام تدبیریں کی جائیں ?سندھ میں گندم کی کمی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،د وزیراعظم نے پاسکو کو فوری طور پر ایک لاکھ ٹن گندم سندھ کو دینے کی ہدایت کی ہے ،معاون خصوصی کی میڈیا بریفنگ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:00

آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے یا نہ ہونے دینے کافیصلہ تب کیا جائے گا جب یہ مارچ یہاں تک پہنچ سکے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے یا نہ ہونے دینے کافیصلہ تب کیا جائے گا جب یہ مارچ صوبوں سے گزر کر اسلام آباد تک پہنچ سکے گا، جنہوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی انہیں انتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے اشیائے خوردو نوش کی ارزاں اور وافر مقدار پر فراہمی کے لئے تین گھنٹے طویل اجلاس کی صدارت کے بعد ہدایت کی ہے کہ عوام کو مختلف اقدامات کے ذریعے ان اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مہنگائی سے بچائو کی تمام تدبیریں کی جائیں وہ پی آئی ڈی میں میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں پارلیمنٹ فعال اور اپنا کردار ادا کر رہی ہے قانون کی حکمرانی ہے قومی ادارے آئین کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں انتشار اور مذہب کی آڑ میں ذاتی مقاصد کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مہنگائی کے حوالے سے بعض ضروری اشیاء کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے صوبوں، وزارتوں اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ مہنگائی پر قابو پانے اور کسان یا زمیندار کو براہ راست زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے وزیراعظم نے اپنے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آڑھتی اور مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لئے تحصیل کی سطح پر مارکیٹیں بنائیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک بچہ بلک بلک کر واویلا کر رہا تھا لیکن ’’آج بھی بھٹو زندہ ہے‘‘ کے نعرے کو عوام نے گزشتہ روز لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں دفن ؁کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ اور خصوصاً کراچی، حیدرآباد میں گندم کی کمی اور مہنگائی کی شکایت کے بعد وزیراعظم نے پاسکو کو فوری طور پر ایک لاکھ ٹن گندم سندھ کو دینے کی ہدایت کے علاوہ اس ضمن میں مختلف اقدامات لینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں معاون خصوصی نے الزام لگایا کہ سندھ گندم کی جس کمی کا شکار ہوا ہے وہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت گندم خریداری اور سٹور نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی علماء سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہاک اس ملاقات کو میڈیا کے بعض سیکشنز میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ دھرنے کے خطرے سے علماء کو استعمال کرنے کی کوئی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے حوالے سے علماء سے درخواست کی کہ اس کے لئے نہ صرف ہر طبقہ میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ علماء کی رہنمائی کی بھی ضرورت ہے۔

عوام کو ملازمتوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے مختلف وعدوں کی تکمیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ سارے وعدے ملکی معیشت اور خزانے سے جڑے ہوئے ہیںابھی برآمدات اور معیشت کے حوالے سے دیگر جزئیات کے مثبت اضافوں کے اشارے دیئے گئے ہیں جو بین الاقوامی اور غیر جانبدار اداروں کی طرف سے آئے ہیں حکومت کو یقین ہے معیشت کی مضبوطی سے یہ وعدے ضرور پورے ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں