وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پانچ روزہ دورہ پر کل بیجنگ پہنچیں گے

ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں منعقدہ بائیو میڈیسن اینڈ چائنیز میڈیس سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونگے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:07

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پانچ روزہ دورہ پر کل بیجنگ پہنچیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پانچ روزہ دورہ پر کل (اتوار کو) بیجنگ پہنچیں گے،وفاقی وزیر ہونان یونیورسٹی آف چاینیز میڈیسن کے صدر کی دعوت پر چین جا رہے ہیں۔روزہ قیام کے دوران وفاقی وزیر ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں منعقدہ بائیو میڈیسن اینڈ چائنیز میڈیس سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن میں قائم کردہ ماہر تعلیم پروفیسر عطاالرحمان بی اینڈ آر ٹی سی ایم ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اپنے چینی ہم منصب سمیت سولر پینل اور لیتھیئم بیٹری تیار کرنے والی کمپنیوں کے سربراہن سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے۔فواد چوہدری بائیو گاز پلانٹ انسٹالیشن کمپنی کے سربراہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں