وزیراعظم عمران خان کے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام کی زبردست پزیرائی

دو روز کے اندر 1 لاکھ نوجوانوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروادیں، نیشنل آئی ٹی بورڈ ذرائع

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:44

وزیراعظم عمران خان کے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام کی زبردست پزیرائی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے ’’کامیاب جوان‘‘پروگرام کی زبردست پزیرائی ،دو روز کے اندر 1 لاکھ نوجوانوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروادیں۔نیشنل آئی ٹی بورڈ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے نوجوانوں آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروا رہے ہیں، خواتین کی بڑی تعداد نے بھی قرض کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 17 اکتوبر کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 100 ارب کا سرمایہ نوجوانوں کو قرضوں کی شکل میں مہیا کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 3 مختلف کیٹیگریز کے تحت سرمایہ مہیا کیا جائے گا۔پہلی کیٹیگری میں 10 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کی مالیت کے بلا سود قرضے مہیا کیے جائیں گے۔ دوسری کیٹگری میں 1 سے لے کر 5 لاکھ مالیت کے آسان ترین شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔تیسری کیٹگری میں 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں ۔اس پروگرام سے براہ راست 10 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں