اب کوئی مطالبہ کرنے کی بجائے پاکستان کو عزت دینے کا وقت ہے

2009 میں اس وقت پاکستان کا دورہ کیا جب وہ فغان بحران کے باعث 27لاکھ افغان مہاجرین کو سنبھال رہا تھا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی،پاکستان میں امن بحال ہو چکا ہے۔ برطانوی (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ کا اظہار خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 11:34

اب کوئی مطالبہ کرنے کی بجائے پاکستان کو عزت دینے کا وقت ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2019ء) برطانوی (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کا امن بحال ہوا۔تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی میجر جنرل نے لکھا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی قیادت میں پاکستان میں امن آیا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کا ایک مثبت تاثر ابھرا۔

پاکستان میں اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔برطانوی (ر) جنرل میجر کا کہنا ہے کہ 2009اور 2010 میں کئی بار پاکستان گیا۔اس وقت پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا تھا۔پاکستان افغان بحران کے باعث 27لاکھ افغان مہاجرین کو سنبھال رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور افغانستان میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کردار ادا کر کے اپنا آپ منوایا۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں توسیع ملی۔جنرل قمر جاوید باوجوہ کی قیادت میں پاکستان نے سرحدوں کو منظم کیا۔انہوں نے اپنے آرٹیکل میں مزید لکھا کہ حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے کس طرح اپنی انٹرنل سیکیورٹی کو تبدیل کر دیا ہے۔آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی۔دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے مثبت نتائج نکلے۔

تحریک طالبان پاکستان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔پاکستان اقدامات دہشت گردوں کے خلاف موثر عزم کا اظہار ہیں۔ برطانوی (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ نے کہا کہ اب اس کا وقت نہیں کہ پاکستان سے مزید کوئی مطالبہ کیا جائے بلکہ اب وقت ہے کہ دنیا پاکستان کو مزید عزت دے۔بہتر ہوتی سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے ساتھ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر بتدریج ابھر رہا ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور امن بحال ہو چکا ہے۔امن بحالی کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہو جاتا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی ترقی کے اقدامات پر توجہ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں