جنرل باجوہ نے دنیا بھر میں اپنا آپ منوایا

یمن ،سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے،جنرل باجوہ کے کردار،سوچ اور خدمات کے اعتراف پر وزیراعظم عمران خان نے ان کی مدت ملازمت تین سال بڑھائی۔ سابق برطانوی فوجی افسر کی رائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 12:22

جنرل باجوہ نے دنیا بھر میں اپنا آپ منوایا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2019ء) برطانوی (ر) میجر جوناتھ ڈیوڈ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کا امن بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی قیادت میں پاکستان میں امن آیا۔برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کا ایک مثبت تاثر ابھرا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور افغانستان میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کردار ادا کر کے اپنا آپ منوایا۔

ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں توسیع ملی۔جنرل قمر جاوید باوجوہ کی قیادت میں پاکستان نے سرحدوں کو منظم کیا۔انہوں نے اپنے آرٹیکل میں مزید لکھا کہ حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے کس طرح اپنی انٹرنل سیکیورٹی کو تبدیل کر دیا ہے۔آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے مثبت نتائج نکلے۔

۔پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور امن بحال ہو چکا ہے۔امن بحالی کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہو جاتا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی ترقی کے اقدامات پر توجہ دی۔ جنرل باجوہ کی سرپرستی میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے۔833 کلومیٹر سرحد پرباڑ اور 700 محافظی قلعے بن چکے ہیں۔سی سی ٹی وی اور سینسر آلات بھی جلد نصب ہو جائیں گے۔

ان تمام اقدامات کے پیچھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انتھک محنت ہے۔جنرل باجوہ نے یمن ،سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرانے اور افغانستان میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ایک انٹرویو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ خود مختار معیشت کے لیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔جنرل باجوہ کے کردار،سوچ اور خدمات کے اعتراف پر وزیراعظم عمران خان نے ان کی مدت ملازمت تین سال بڑھائی،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی سوچ صرف پاکستان کی ترقی ہے۔برطانوی افسر نے مزید کہا کہ جنگ کا نہ ہونا امن نہیں۔امن ایک نعمت، پرسکون ذہن کی علامت،غیر سگالی کا اظہار اور انصاف کی فراہمی کا نام ہے۔وزیراعظم عمران اور جنرل قمر جاوید باجوہ میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں