نہ ہمارے امریکہ کام آئے گا نہ کوئی اسلام ملک

دو گھنٹے مظاہرے کر کے کچھ حاصل نہیں ہو گا،مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانے کے لیے پاک فوج اور کشمیری عوام کو جدوجہد کرنی ہو گی،عارف حمید بھٹی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 اکتوبر 2019 15:02

نہ ہمارے امریکہ کام آئے گا نہ کوئی اسلام ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2019ء) : 5 اگست کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی جاری ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور وہاں سے بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔گذشتہ شب بھی بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی کے بعد ان کی توپیں خاموش ہو گئیں،پاک فوج نے بھارت کے 9 فوجی جہنم واصل کیے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت حالات کیس نگینی کو سمجھ کیوں نہیں رہی۔ہم 72 سال سے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔حکومت سمجھتی ہے دو گھنٹے کا مظاہرہ کروا کے پریس ریلیز جاری کروا کے کشمیر حاصل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ملکوں کی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد اور قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں نہ تو امریکا ہمارے کام آئے گا اور نہ ہی کوئی اسلامی ملک کام آئے گا۔پاک فوج اور کشمیری عوام کو جدوجہد کرنی ہو گی۔اب فیصلہ یہ کرنا ہے کہ یہ جدوجہد کیسے اور کب کرنی ہے۔ہمارے 80ہزار کمشیری بھائی پاکستسان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کب پاکستان ہمیں بھارت کے مظالم سے آزاد کروائے گا۔اس سلسلے میں جہدوجہد کرنی کی بہت ضرورت ہے صرف مظاہروں سے کام نہیں چلے گا۔

۔خیال رہے آج بھارت کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جب کہ تین شہری شہید ہو گئے تھے۔بھارت نے جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز میں شہری آبادہ کو نشانہ بنایا۔کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری بھی شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سےپاک فوج کے دو جوان جب کہ پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں