/ایک جونئیراداکارعدیل ہاشمی کو پنجاب فلم سنسربورڈ کاچیئرمین لگاناپاکستان فلم انڈسٹری کی توہین ہے ،سید سہیل بخاری

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

ٹ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاک فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار، ہدایت کار،مصنف اور دیگر شعبوں کے لیجنڈز کی موجودگی میں اس بنا پر عدیل ہاشمی چیئرمین لگانا کہ وہ فیض احمد فیض کانواسہ ہے فلم انڈسٹری کی توہین کے مترادف ہے۔ کیا پاکستان فلم انڈسٹری کے سب لوگ سو رہے ہیں۔

ادارے تباہ نہ کریں بلکہ انکو فعال بنانے کیلئے اس شعبہ کے تجربہ کار شخصیات سے استفادہ حاصل کریں۔جس اداکار کو چیئرمین کا نوٹیفکیشن کیا ہے اسے فلم کی الف، ب کا علم نہیں ہے۔خدارا فلم انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دھانے پر ہے ۔ سید سہیل بخاری کا کہنا تھا کہ آجکل کے فلم کے نام نہاد کرتا دھرتا اس چیئرمین کو مبارکباد دینے جائیں گے کہ حکومت نے اچھا اقدام کیا ہے جو ایک جونیئر کو مسلط کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر چیئرمین لگانا تھا تو سید نور، شان،غلام محی الدین، عثمان پیرزادہ، ناصر ادیب، پرویزکلیم اور دیگر شخصیات جنکی ساری زندگی فلم انڈسٹری میں گزر گئی ان میں سے کسی کو بھی اس عہدے پر لگایا جاتا تو اچھا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ منیر بھٹی کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے اس اقدام کے خلاف رٹ ڈائر کی جارہی ہے۔سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ چئیرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تنخواہ لاکھوں میں ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت صرف کفایت شعاری کا نعرہ لگا رہی ہے اسکا کوئی عملی ثبوت نہیں دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں