بلاول بھٹوآج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے

لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جے یوآئی کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اکتوبر 11:04

بلاول بھٹوآج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔2019ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جے یوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی. تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی.

دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے.

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنے دیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرناچاہتی ہیں، وزیراعظم پرفرض ہے‘ عوام میں اتحاد پیدا کریں ہم منتخب لوگ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں،سیاسی جماعتیں اور ہر طبقہ احتجاج پر مجبورہے. خیال رہے کہ ملک میں اس وقت اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف آزادی کے سلسلے میں سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، حکومت نے جے یو آئی( ف) سے مذاکرات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی ہے، تاہم فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں.

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کر دی تھی، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ بلاول بھٹو کے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے، پیپلز پارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا.

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments