مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں نفسیاتی مریضہ نے سب کی ناک میں دم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اکتوبر 2019 11:10

مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں نفسیاتی مریضہ نے سب کی ناک میں دم کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2019ء) : مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کی پرواز میں ایک خاتون مسافر نے سب کی ناک میں دم کر دیا۔ خاتون دوران سفر جہاز کے عملے اور جہاز میں سوار دیگر مسافروں کو تنگ کرتی رہی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر کو اچانک نفسیاتی دورہ پڑا ۔

(جاری ہے)

خاتون نے عملے اور دیگر مسافروں کو تنگ کر کر کے سب کی ناک میں دم کر دیا۔ جس کے بعد جہاز میں ہی موجود ایک مسافر ڈاکٹر نے خاتون کو اینٹی ڈپریشن انجیکشن لگایا جس پر وہ تھوڑی بہتر ہوئیں اور جہاز میں صورتحال کنٹرول میں آئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں نے کہا کہ ان کی حرکتوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے خاتون کو کوئی دورہ پڑا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ بالکل ٹھیک معلوم ہوتی تھیں۔ زیادہ تنگ کرنے پر ڈاکٹر نے خاتون کو انجیکشن لگایا جس پر سب مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں