آئی ایم ایف کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت دنیا پر غلبہ پانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گی

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اکتوبر 2019 11:51

آئی ایم ایف کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت دنیا پر غلبہ پانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2019ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معشیت اگلے 5 سالوں میں دنیا پر غلبہ پانے والے20 ممالک میں شامل ہوگی۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتیں کیونکہ اس سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن بھی کفارکی سازش ہے جب سے فضل الرحمان نے سیاست شروع کی ہے اب تک 30 سے زیادہ سیٹیں نہیں جیتیں ہیں پھر کیوں اب لاک ڈاؤن کررہے ہیں کیونکہ یہ پہلا حکومت ہےجو ڈیزل کے بغیرچل رہا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی خسارہ مالی سال 2020ء میں منفی 0.5 سے تبدیل ہوکر مالی سال 2021ء میں جی ڈی پی کا مثبت ایک فیصد ہونے کی توقع ہے لیکن مسلسل کمی کے باوجود مالی سال 2024ء تک ملک کے قرضے کی شرح متوقع طور پر 65.4 فیصد سے بھی بلند رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح قرض سے جی ڈی پی کا تناسب مالی سال 2022ء میں مزید کم ہوگا اور یہ 72.5 فیصد پر آجائے گا، جس کے بعد اگلے مالی سال 2023ء میں یہ 69 اور مالی سال 2024ء میں 65.4 فیصد ہوگا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق بیرونی زرِمبادلہ آنے اور مارکیٹ کی جانب سے خود ڈالر کا ریٹ متعین کیے جانے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہوئی ۔ آئی ایم ایف نے اپنے تازہ نوٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ حکام کا معاشی اصلاحات کا پروگرام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن کچھ اہم شعبوں میں ترقی ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں