صحت انصاف کارڈ حکومت کے ویژن کا عکاس ہے، وزیراعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا میڈیکل کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب

پیر 21 اکتوبر 2019 12:51

صحت انصاف کارڈ حکومت کے ویژن کا عکاس ہے، وزیراعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا میڈیکل کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کے ویژن کا عکاس ہے، وزیراعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیکل کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ بلا تخصیص تمام شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی صحت کی سہولیات فرایم کی جا رہی ہیں جو لوگ صحت کی سہولیات کا مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، صحت انصاف کارڈ حکومت کے اسی ویژن کا عکاس ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں