مریم اورنگزیب کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت، نیا آرڈیننس مسترد کردیا

نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

پیر 21 اکتوبر 2019 12:56

مریم اورنگزیب کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت، نیا آرڈیننس مسترد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا۔پیر کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) ختم کی گئی ۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹائو،ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، توجہ ہٹائو،قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی توجہ ہٹائو،گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، توجہ ہٹائو،ڈینگی کے مریض ستر ہزار سے بڑھ گئے، توجہ ہٹائو ،پولیو کے بہتر کیس ہوگئے، توجہ ہٹائو،سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹائو،عوامی توجہ دلاو نوٹسز کے لئے پارلیمان بند ہے کیونکہ حکومت مینڈیٹ چور ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیاجاتا ۔ انہوںنے کہاکہ چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی نیب کی طرح آنکھیں بند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی ستر ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں