ویڈو جج سکینڈل ، سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

پیر 21 اکتوبر 2019 12:56

ویڈو جج سکینڈل ، سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سائبر کرائم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کے معاملہ پر ایف آئی اے کی کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

پری کو جج طاہر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر مکمل چالان جمع کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں