پاک فوج کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کرر ی گئی

مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، درخواست میں استدعا

پیر 21 اکتوبر 2019 13:02

پاک فوج کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کرر ی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاک فوج کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کرر ی گئی ۔ پیر کو ایک شہری شاہجہان خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ۔وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان فریق بنایا گیا ہے ۔استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں