اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر محمد اشرف کے بطور چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ این واٹر تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

پیر 21 اکتوبر 2019 14:35

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر محمد اشرف کے بطور چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ این واٹر تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر محمد اشرف کے بطور چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ این واٹر تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ پیر کو درخواست گزار نے کہاکہ چیئرمین پی سی آر او کے لئے تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی اور دس سالہ تجربہ درکار ہے، ڈاکٹر محمد اشرف چیئرمین بننے کے لئے اہل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ڈاکٹر اشرف کو سیاسی سفارش پر چیئرمین بنایا گیا، ڈاکٹر اشرف کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر چیئرمین تعینات کیا گیا۔درخواست گزار نے کہاکہ ڈاکٹر اشرف کے خلاف بے ضابطگیوں کی دو مختلف انکوائریاں بھی زیر التواء ہے، درخواست گزار کے مطابق اہل اور قابل لوگوں کے بجائے کم تجربہ کار کو چیئرمین پوسٹ پر تعیناتی کی گئی۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری کیبنٹ، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا،چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر اور ڈاکٹر محمد اشرف کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں