مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ، وفاقی پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ، بینرز لگانے والے دو افراد گرفتار

چند افراد دھرنے کے بینرز لگا رہے تھے ، پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلے،ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے ، پولیس

پیر 21 اکتوبر 2019 14:40

مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ، وفاقی پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ، بینرز لگانے والے دو افراد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ، وفاقی پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو دھرنے اور آزادی مارچ کے بینر لگانے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز لگا رہے تھے ، پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلے،ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے ،تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزئد چھاپے شروع کر دئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں