وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم، نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان ، سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ، آزادکشمیر میں تمام ڈویژنز پر مشتمل ایک ریجن قائم، گلگت بلتستان کے ریجن میں تمام ڈویژنز شامل ہوں گے، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:48

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم، نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم کی منظوری سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں، سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، آزادکشمیر میں تمام ڈویژنز پر مشتمل ایک ریجن قائم کیا ہے، گلگت بلتستان کے ریجن میں گلگت بلتستان کے تمام ڈویژنز شامل ہوں گے، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ریجن قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق 3 اضلاع پر مشتمل ہوگا، صوبہ پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب نامی 3 ریجنز میں تقسیم کیا ہے، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی پختونخوا نامی 4 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے، بلوچستان کیلئے شمال مشرقی، جنوب مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ریجنز کی تشکیل کی منظوری دی ہے، انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کی علاقائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، ان علاقوں میں موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بدستور فرائض سرانجام دے گا مگر صوبے کی بجائے "ریجن" کا نام اور افعال استعمال کرے گا،انہوں نے کہاکہ ان چاروں علاقوں کی تنطیمیں آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ضلعی گورننگ باڈیز کی تقرریاں عمل میں لائیں، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ سیکرٹری او آئی سی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری شدہ او آئی سی بائی لاز کی روشنی میں تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھائیں،سیکرٹری اوآئی سی تمام ریجنز کیلئے ڈپٹی سیکرٹریز کی تقرریوں کا عمل مکمل کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں