سراج الحق کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

پیر 21 اکتوبر 2019 18:06

سراج الحق کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے جماعت اسلامی کے سربراہ سینٹر سراج الحق نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے ۔ سراج الحق نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی پر مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دیگر سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم، میاں اسلم نائب صدر شریک ہوئے ۔ مشتاق احمد خان امیر کے پی کی ، سابق وزیر اعلی بلوچستان نصیر مینگل، ظفر بختاوری اور رانا خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ذرائع کیمطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں