سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، خلیجی ممالک میں پاکستانی لیبر کے مسائل سے آگاہ ہوں، اس سلسلہ میں یو اے ای حکام سے بات چیت کی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، خلیجی ممالک میں پاکستانی لیبر کے مسائل سے آگاہ ہوں، اس سلسلہ میں یو اے ای حکام سے بات چیت کی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ میری وزارت سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی لیبر کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس سلسلہ میں ان کے مسائل سے آگاہی کے بعد حل کیلئے یو اے ای حکام سے بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کیلئی ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سے بہت سارے مسائل پر متعلقہ حکام سے سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں